آل ایمبیسیز زمنی ورلڈ کپ افغانستان نے جیت لیا

28

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام آل ایمبیسیز زمنی ورلڈ کپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ افغانستان نے فائنل میں سعودی عرب ایمبیسی کی ٹیم کو 4۔5 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس موقع پر سیکریٹری کبینٹ ابو احمد عاکف مہمان خصوصی تھے، جہنوں فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان ساکر فٹ سال فیڈ ریشن کے چیرمین ملک مہر بان علی ، جنرل سیکریٹری ملک عدنا ن احمد ، لیبیا کے سفیر عبدا لحمید علی ال شکشوکئی، سعودی عرب کے امبیسڈر الشیخ طلال ، قازقستان کے سفیر ،ا سپین کی سفیر، پی اس ایف ایف کی ویمن ونگ کی صد ر ڈاکٹر افشاں ملک اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عرفان خان نیازی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ایونٹ میں پاکستان فٹ سال ٹیم کی نمائندگی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے برازیلن کوچ جوس انٹونیو، برا زیلین فیزکل ٹرنر بیٹو پورتیلا، قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد عیسی خان، جعفر خان ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر فزیکل ٹریننگ شہزاد انور نے کی، آرگنائزنگ سیکریٹر ی مبشر سنجرانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ایمبسیزز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں اسپین، سعودی عرب، افغانستان، تھائی لینڈ، برازیل، آذر بائیجان اور ملائیشیا شامل تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ