کوٹری، پی پی اور جامشورو اتحاد کے کارکنوں میں جھگڑا، ایک زخمی 

64

کوٹری (نمائندہ جسارت) کوٹری میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا دی گئیں، پارٹی جھنڈے اتارنے پرپیپلزپارٹی اور جامشورو اتحاد کے کارکنوں میں تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل، ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص زخمی۔واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، ملک اسد سکندر کے حامیوں کا تھانے پر احتجاج۔ کوٹری کے علاقے دریا آباد کالونی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک اسد سکندر اور جامشورو اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر سکندر شورو کے کارکنوں میں جھنڈے اتارنے پر تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اورڈنڈا لگنے سے پرویز بلوچ زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی اے ایس پی کوٹری سہائی عزیز موقع پر پہنچ گئیں اورعلاقہ مکینوں سے معلومات حاصل کیں۔ دوسری جانب سے کوٹری تھانہ پرواقعہ کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے اس ضمن میں اے ایس پی کوٹری سہائی عزیز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ فریقین کی جانب سے ہنوز درج نہیں کرائی گئی ہے ۔ انکا مطالبہ اقدام قتل اور انسداد دہتش گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج تھا جوکہ قابل قبول نہیں تھا البتہ انتخابی خلاف ورزی کی رپورٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جامشورو شازیہ قاضی کو ارسال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی جامشورو کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ