کوٹری سمیت تھانہ بولا خان میں دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

28

کوٹری (نمائندہ جسارت) کوٹری سمیت تھانہ بولا خان میں دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد۔ گزشتہ رات کوٹری کے قریب مہران پل کے نیچے دریا کے کنارے سے نوجوان کی لاش ایک بیگ سے برآمد ہوئی لاش کو تین ٹکڑوں میں کاٹ کر پھینکا گیا تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کوٹری اسپتال روانہ کیا گیا۔ بعد ازاں لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد سردخانے میں رکھ دیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ احمد خان میں ایک 20 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت سہراب ولد گوڈو خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ