بحیرہ روم میں پھنسے  67 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے

46
روم: لیبیائی سمندری حدود کے قریب سے بچائے گئے 67 تارکین وطن کو لانے والا اطالوی کوسٹ گارڈز کا جہاز بندر گاہ پر لنگرانداز ہے
روم: لیبیائی سمندری حدود کے قریب سے بچائے گئے 67 تارکین وطن کو لانے والا اطالوی کوسٹ گارڈز کا جہاز بندر گاہ پر لنگرانداز ہے

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی سمندری حدود کے قریب بحیرہ روم میں پھنسے 67 تارکین وطن بالآخر اٹلی پہنچ گئے۔ خبررساں ذرائع کے مطابق اٹلی حکام کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے سے منع کردیا گیا تھا، جس کے بعد یہ افراد بحیرہ روم میں پھنس گئے تھے۔ تاہم بعد ازاں اطالوی کوسٹ گارڈ ز کا جہاز سیسلی کے ساحلوں پر پہنچ گیا، جس کے عملے نے متاثرین کی مدد
کرتے ہوئے انہیں سمندر میں ہلاک ہونے سے بچالیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن نے امددای جہاز کے عملے کو دھمکایا تھا کہ وہ انہیں اٹلی پہنچائے۔
ؓبحیرہ روم/تارکین وطن

Print Friendly, PDF & Email
حصہ