سفارت کاری کے ذریعے دو ممالک کو مزید قریب کیا جا سکتا ہے‘گورنر

30

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) گورنر سند ھ محمد زبیر سے جرمنی کے قونصل جنرل

Mr. Ortwin Hennigنے گزشتہ روزگورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک جرمنی تجارتی تعلقات، عالمی معیشت میں پاکستان کے اہم کردار ،ملک کے معاشی حب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام میں سفارت کاروں کے کردار کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دو ممالک کو مزید قریب کیا جا سکتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں
آج کا پاکستان بہت بہتر اور ترقی کی سمت گامزن ہے کیونکہ آج سے 5 سال قبل ملک کو جو دو اہم چیلنج درپیش تھے ان پر قابو پالیا گیا ہے، امن و امان کی صورتحال اس وقت کے مقابلے میں بہت بہتر ہے جبکہ توانائی بحران کا بھی خاتمہ عمل میں آچکا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے گزشتہ حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہورہے ہیں اور سازگارماحول اور بھرپور استعداد کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں جس سے سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون‘ مدد اور معاونت فراہم کررہی ہے۔ گورنر سندھ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصو بے کو خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جبکہ چین کو بھی خطیر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جرمن سرمایہ کار بھی اس منصوبے سے بھرپور استفادہ کریں۔ جرمنی کے قونصل جنرل نے کہا کہ خطے میں کراچی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ، بھرپور استعداد کے حامل شہر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
گورنرسندھ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ