متحدہ کے دہشت گرد رئیس مماکاساتھی ٹارگٹ کلر گرفتار

72

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے کورنگی میں کارروائی کرکے رئیس مما کے ساتھی ٹارگٹ کلر کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کاتعلق متحدہ سے ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم دہشت محمد نذر عرف نذر مکرم کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جن میں بھتا خوری، ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گریبنگ، علاقے میں خوف وہراس پھیلانے اور اسلحے کی غیرقانونی ترسیل سمیت متعدد جرائم کی دفعات شامل ہیں۔ ملزم ماضی میں رئیس مما کے ساتھ جرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ ملزم کوقانونی چارہ جوئی کے بعد
پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ،رینجرز حکام نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی اورجرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور کسی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996پرکال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
رئیس مما کاساتھی گرفتار

Print Friendly, PDF & Email
حصہ