گلشن حدیدسے نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید فیز دو سے26 سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی اور فیڈرل بی ایریا میں نالے سے چار سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ،بچی جمعرا ت کولاپتا ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیز میں واقع پلاٹ کی دیوار کے ساتھ 26 سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ، لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر
قانونی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال پہنچایا ، ایس ایچ او افتخار احمد نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر گولی یا تشدد کے نشانات نہیں ہیں اور نہ ہی اسکے پاس سے شناخت کی کوئی چیز ملی ہے۔ وہ شکل وصورت سے بلوچ معلوم ہوتا ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلیے سرد خانے میں رکھوادی ہے ،ایف بی صنعتی ایریا کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں واقع سی این جی پمپ کے قریب نالے سے ساڑھے چارسالہ بچی کی لاش ملی ، لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت حمیدہ دختر وزیر گل کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود حسن نعمان کالونی کی رہائشی تھی اور اسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا ‘وہ 12 جولائی کو گھر سے نکلی تھی اور لاپتا ہوگئی تھی اور جمعہ کے روز اسکی لاش نالے سے مل گئی ، متوفیہ کے جسم پر تشدد یا گولی کا نشان موجود نہیں ہے ۔
لاشیں برآمد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.