راشد نسیم کی لیگی رہنما سے ملاقات،متحدہ مجلس عمل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

56

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل حلقہ این اے 254 کے امیدوار راشد نسیم، کی شفیق کالونی مسلم لیگ ن کے صدر شہزاد اور سیکرٹری جان بہادر نے اپنی پارٹی کی جانب سے متحدہ مجلس عمل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی میں سابق
سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی بلدیاتی خدمات کا خوشگوار تجربہ یاد ہے، اسی وجہ سے ہم نے الیکشن 2018ء میں متحدہ مجلس عمل کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ باکردار لوگ ہی ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مقامی امیدوار مولانا رشید نعمانی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی موجود تھے۔
حمایت کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ