۔24 گھنٹوں کے دوران پولیس کاروائیوں میں 49 گرفتار 

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران پولیس کارروائیوں میں 49 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگھو پیر انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے مغویہ گل خاتون زوجہ نوید کو بازیاب کرتے ہو ئے 2ملزمان محمد علی اور عارف کو گرفتار کرلیا ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ مغویہ کو 22اپریل کو فقیر گوٹھ منگھو پیر سے اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ 169/18درج کیا گیا تھا ،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پی آئی بی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شریں تاج کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ۔ پیرآباد
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قیمت غفور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ اورنگی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رحیم خان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے چرس برآمد کرلی ۔ ائرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران مقبول کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ، درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رحمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔دوسری جانب گزشتہ24 چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپا مار کارروائیوں،پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت، پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے14مفرور اور21 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر42ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، کاراورموٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانے والی چھاپامار کاروائیاں کر کے 10مفروراور2اشتہاری ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکر لیا۔شہیدبے نظیرآباد پولیس نے چھاپا مار کارروائی کرکے5ملز ما ن کو گرفتار کر لیا۔سکھر پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانے والی چھاپا مار کارروائی میں2ملزمان کو گرفتارکرکے2 کلاشنکو ف،1 رپیٹر، 2ڈی بی بی ایل1 پستول او رکارمو ٹرسا ئیکل بر�آمدکر کے12اشتہاری ملز ما ن کو گرفتار کر لیا۔ لا ڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانے والی چھاپا مار کارروائیوں میں4 مفروراور7اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرائم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے۔ مزیدبرآں انہوں نے کہاکہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر4میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔
49 گرفتار

Print Friendly, PDF & Email
حصہ