دشمنوں کوپرُامن پاکستان ہضم نہیں ہورہاہے‘ اورنگزیب فاروقی

74

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پے درپے بم دھماکے پاکستانی عوام کیخلاف گہری بین الاقوامی سازش ہے،دشمنوں کوپرُامن پاکستان ہضم نہیں ہورہاہے، یکہ توت پشاور میں اے این پی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر ہارون بلورپرخودکش حملے کے بعد بنوں میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی کے قافلے پرحملہ،بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقہ درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواب سراج رئیسانی کے قافلے میں بم دھماکا اوردونوں سانحات میں نواب سراج رئیسانی سمیت20 1سے زائد قیمتی جانوں کاضیاع اور 85سے زائد افرادکا زخمی ہوجاناانتہائی افسوسناک اوردلخراش واقعات ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار
حلقہ این اے 238 علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نوازحنفی، علامہ تاج محمد حنفی، نے نمازجمعہ کے اجتماع اور اپنے اپنے حلقے انتخاب میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان دشمنوں کی یہ کوشش ہے کہ انتقال اقتدار اور زمام حکومت پرامن طریقے سے چلانے کیلیے 25 جولائی کو الیکشن نہ ہوسکے یاہوبھی جائے توپرامن نہ ہو، لیکن دشمن یادرکھیں ان کی ایسی کوئی کوشش پاکستانی عوام اپنے اتحادسے ناکام بنادیں گے،پاکستان راہ حق پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں جے یوآئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے غم میں برابرکی شریک ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور زخمیوں کو جلدصحتیابی عطاء فرمائے، ان شاء اللہ 25 جولائی کو غیور پاکستانی عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے دشمنوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناکر رکھ دیں گے۔
اورنگزیب فاروقی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ