نگراں حکومت نواز دشمنی میں ڈکٹیٹر  سے بھی آگے نکلی ‘شیخ شاہجہان

56

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلع شرقی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA۔243 سے قائد محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہان نے کہا ہے کہ نگران حکمران قائد نواز شریف کے ساتھ دشمنی میں مارشل لا ڈکٹیٹرز سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے ہیں نگراں حکومت کو مفت مشورہ ہے کہ نگرانی سے زیادہ کارکردگی دکھانے سے گریز کریں۔ملک کی خالق جماعت کے محبوب رہنما میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنے کی کوشش ملک میں نئے بحران کو جنم دینے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ پاکستانی قوم نے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار عقیدت کی نئی تاریخ
رقم کردی ہے۔ جیلیں اور قید پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے لیے نئی نہیں مشرف آمریت کے بد ترین دور کا سامنے کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) جبر اور فرعونیت کے موجودہ دور سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گی۔میاں نواز شریف کو جیل میں رکھنے والے عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔ قائد نواز شریف کے سیاسی منظر سے آؤٹ کرنے والے کروڑوں پاکستانیوں کا راستہ نہیں روک سکیں گے۔قائد اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے لیے پاکستانیوں کی محبت اور عقیدت برصغیر کی سیاسی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا۔میاں محمد نواز شریف کا سیاسی راستہ روکا گیا تو عوام کی محبت اور طاقت 25 جولائی کو نئی قوت کے ساتھ ابھر کر سامنے آئے گی پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان بھرسے لینڈ سلائیڈ کامیابی حاصل کرے گی حاجی محمد شاہجہان نے عمران خان اور پیپلز پارٹی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف کا یہ کارکن عمران خان اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں اڑا کر دونوں جماعتوں کو کراچی کی سیاست سے آؤٹ کرے گا۔
شاہ جہان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.