گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ  کے 6اضلاع میں جلسوں کا اعلان کردیا

35

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں پی پی مخالف اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں سندھ کے 6اضلاع میں جلسوں کا اعلان کردیا ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا 8 دن کے انتخابی دورے کے لیے کراچی سے آج روانہ ہوں گے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا،مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمودقریشی اورجی ڈی اے کی مرکزی وصوبائی قیادت
سندھ بھرمیں جلسوں سے خطاب کرے گی۔ انتخابی مہم کے سلسلہ میں پہلا جلسہ 15 جولائی کو نواب شاہ میں ہوگا،16 جولائی کوسانگھڑ،17 جولائی کوعمرکوٹ ،19 جولائی کوسکھر،21 جولائی کولاڑکانہ اور22 جولائی کوخیرپور میں جی ڈی اے عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی۔ سندھ بھرمیں ہونے والے انتخابی جلسوں سے جی ڈی اے کے رہنما پیرصدرالدین شاہ راشدی، ایازلطیف پلیجو، ڈاکٹر ذالفقارمرزا، ڈاکٹرصفدرعباسی، سیدغوث علی شاہ،سردار عبدالرحیم دیگرمرکزی رہنماجبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی خطاب کریں گے۔ پیرپگاڑا 20 جولائی کو پیرجوگوٹھ میں سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
جی ڈی اے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ