صادق و امین قیادت کو منتخب  کروانا ضروری ہوگیا،ملی مسلم لیگ

41

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر اور حلقہ این اے 242، این اے 243 سے نامزد امیدوار مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ 25 جولائی تبدیلی کا دن ہے۔ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کہ وہ آئندہ پانچ سال تک اقتدار کس کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں نااہل قیادت نے ملک و قوم کو متعدد مسائل سے دوچار کیا۔ صادق و امین قیادت کو منتخب کرانا ضروری ہوچکا
ہے۔ ملی مسلم لیگ انتخابات کے بعد عوام کو نظر انداز نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے این اے 243 میں بڑی ریلی سے خطاب اور بعد ازاں ووٹرز اور اہل علاقہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حلقہ پی ایس 101 سے نامزد امیدوار فہد یوسف اور حلقہ پی ایس 102 سے نامزد امیدوار حکیم ساجد اسلام و دیگر بھی موجود تھے۔ ریلی کے دوران مختلف مقامات پر اہل علاقہ نے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کا زبردست استقبال کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ عام انتخابات میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار بہتر کارکردگی پیش کریں گے۔ ووٹرز کوچاہیے کہ ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل فیصلہ کرلیں کہ وہ صادق و امین اور کرپٹ ٹولے میں سے کس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 25 جولائی ووٹرز کی ترجیحات کے امتحان کا دن ہے۔ ہمیں ماضی کی غلطیاں دہرانے کی بجائے بہتر مستقبل کے لیے اہل قیادت کو منتخب کرانا ہوگا۔ ملی مسلم لیگ نے جس طرح ماضی میں عوام کی بلا امتیاز خدمت کی، آئندہ بھی اسی انداز سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ملی مسلم لیگ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ