محنت کش طبقہ اپنے سیاسی شعور کامظاہرہ کرے ،صدرلیبرفیڈریشن پی ایس پی

42

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی ہدایت پر لیبر فیڈریشن کا سوسائٹی میں زمیداران کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد نے کی، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پاک سر زمین پارٹی لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد نے کہا کہ25 جو لائی کو پی ایس پی محنت کشوں کے ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے پاکستان ایک ترقی
پذیر ملک ہے جس میں محنت کش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پی ایس پی کے منشور میں مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ، تعلیم، صحت، روزگار سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے واضح موقف دیے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ اپنے سیاسی شعور کامظاہرہ کرے اورپی ایس پی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکراپنی آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دیں، اس مو قع پر سابقہ ایم پی اے ارتضی فاروقی نے بھی خطاب کیا۔
لیبرفیڈریشن پی ایس پی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.