شاہ لطیف ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف مکینوں کا احتجاج

33

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے ،علاقے کی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دیا،واٹر بورڈ اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹائز بھی جلائے ۔شاہ لطیف ٹاؤن میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے صالح محمد گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں پانی کے 3ماہ سے
جاری بحران پر علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور جمعہ کی سہ پہر مشتعل شہریوں نے احتجاج کے طورپرسڑک پر جمع ہو کر سڑک بلاک کردی اور شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران مظاہرین نے سڑک پر ٹائر بھی نذر آتش کیے جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور بدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔احتجاج کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مظاہرین کو منتشر کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
شاہ لطیف/احتجاج

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.