الخدمت کی زیر کفالت 400یتیم بچے آج ڈریم ورلڈ کی سیر کریں گے

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کی زیر کفالت 400 یتیم بچوں کے لیے 14 جولائی بروز ہفتہ ،ڈریم ورلڈ میں سالانہ فن گالا پروگرام منعقد کیاجارہاہے جس میں ضلع حیدر آباد،نوابشاہ، میر پور خاص، ٹنڈو الہٰیار اور بدین سے تعلق رکھنے والے یتیم بچے کھیل کود، مقابلے اورسوئمنگ و دیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونگے جنہیں تقریب کے اختتام پر تحائف دیے جائیں گے۔ بچوں کی
حوصلہ افزائی کے لیے کراچی شہر کی معروف شخصیات پروگرام میں شریک ہونگی، معزز شخصیات سے ملاقات اور دیگر تفریحی و تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے سے بچوں میں آگے بڑھنے اوراپنی تعلیم مکمل کرنے کا حوصلہ بڑھے گا۔ آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت سندھ بھر میں یتیم بچوں اور بچیوں کی گھروں پر کفالت کی جارہی ہے۔ تعلیم، خوراک اور صحت سمیت دیگر ضروریات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں10 الخدمت آغوش ہوم قائم ہیں جہاں 965بچوں کی کفالت کی جارہی ہے۔ سندھ کے شہر کراچی اور ہالا ضلع مٹیاری میں آغوش کی تعمیر شروع ہو چکی ہے،جہاں 500بچوں کی رہائش ، خوراک، تعلیم اور تعمیر شخصیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
الخدمت فاؤنڈیشن ‘یتیم بچے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ