نواز شریف کی گرفتاری ریلی کے ائرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی ہو گئی

85

لاہور (آن لائن) لاہوری پیچھے رہ گئے، نواز شریف کی گرفتاری ریلی کے ائر پورٹ پہنچنے سے قبل ہی ہو گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو رات تقریباً ساڑھے 9بجے گرفتار کر کے لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔ مگر جب نواز شریف کی گرفتاری ہوئی تو استقبال کے لیے آنے والی ریلی چیئرنگ کراس پر ہی پہنچی تھی جو ائر پورٹ پر نہ پہنچ سکی ۔ ائر پورٹ پر محض چند کارکن پہنچے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ