نواز شریف نے احتساب عدالت فیصلے کیخلاف اپیل پر دستخط کر دیے

148

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے کاغذات پر دستخط کرد یے۔ انہوں نے دستخط لندن سے ابوظہبی کی بین الاقوامی پرواز کے دوران کیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے ۔نوازشریف اور ان کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان احتساب عدالت کے فیصلے اور اس کے خلاف اپیل پر ایک گھنٹے سے زاید کی مشاورت بھی کی گئی۔ مشاورت کے بعد خواجہ حارث نے طیارے کے اندر ہی نوازشریف سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے کاغذات پر دستخط بھی کرائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.