نواز اور مریم کوتحقیقاتی ادارے کی تحویل میں رکھنا پڑے گا،حشمت حبیب

195

اسلام آباد(آن لائن)رات کے اندھیرے میں جیلیں نہیں کھلتیں، قید خانہ رولز کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز ایک رات ٹھہرنے کے لئے کسی گیسٹ ہاؤس یا دیگر تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں رکھنا پڑے گا، (آج)ہفتہ کی صبح دونوں باپ بیٹی کو جیل میں بھیج کر خصوصی عدالت کے جج سے اجازت لی جائے گی ۔معروف آئینی ماہر حشمت حبیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قید خانہ رولز کے مطابق رات کے وقت جیل میں کسی بھی قیدی کو بھیجا نہیں جاسکتا اور یہ بات طے ہے کہ دونوں باپ بیٹی کو کسی گیسٹ ہاؤس یا تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں خفیہ مقام پر رکھا جائے گا دوسرے دن دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج بروز ہفتہ خصوصی عدالتیں اگر بند ہوئیں توا سپیشل جج کو اڈیالہ جیل میں ہی بھیج کر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ