بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے بچ گیا، اکرم درانی

123

بنوں(آ ئی این پی ) سا بق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ہوید میں جے یو آ ئی کے جلسے کے لیے پولیس نے تسلی بخش سیکورٹی کے انتظامات کیے تھے ،جلسے سے واپسی پر میری گاڑی کے ار د گرد کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جونہی جلسہ گاہ سے ہم روانہ ہو ئے تو کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد دھماکا ہو ا جس سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا ،حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے صوبائی حکومت شہداء اور زخمیوں کو خصوصی پیکج جاری کرے۔ جمعہ کو بم دھماکے کے بعد اسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کر نا چاہیے جہاں کہیں بھی مشکوک گاڑی یا موٹر سائیکل دکان کے سامنے کوئی کھڑی کرے اور خود وہاں سے جائیں تو اسے موٹر سائیکل کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ یہ دوسرا واقعہ ہے جو موٹر سائیکل میں بارود نصب کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم وہ لوگ نہیں جو دھماکے سے برطانیہ چلے جاتے ہیں ہماری سانس عوام کے ساتھ ہو گی مغربی ہاتھ ہمارے ملک میں عدم استحکام پر تلی ہو ئی ہے اہم شخصیات نشانے پر ہیں جتنے بھی اہم شخصیات ہیں اس کی سکیورٹی حکومت کی ذمے داری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.