نیویارک دنیا کا اسمارٹ ترین شہر قرار

166

نیویارک: فوربز نے نیویارک شہر کو دنیا کا اسمارٹ ترین شہر قرار دے دیا جبکہ لندن اور پیرس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسمارٹ سٹی قرار پانے کے لیے شہر میں انسانی ترقی، شہریوں کے سماجی تعلقات، معیشت، ماحولیات، شہری منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا گیا۔

فوربز نے نیویارک، لندن اور پیرس کے بعد ٹوکیو کو دنیا کا چوتھا اسمارٹ ترین شہر قرار دیا جبکہ ریکاوک پانچویں، سنگاپور چھٹے اور سیول ساتویں نمبر پر رہے۔ ٹورنٹو کا نمبر آٹھواں، ہانگ کانگ کا نواں اور ایمسٹرڈم کا دسواں رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ