سانحہ مستونگ پربلوچستان کی فضاء سوگوار،قومی پرچم سرنگوں

140

سانحہ مستونگ پر بلوچستان کی فضاء سوگوار ہے،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع مستونگ میں نوابزادہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر بلوچستان بھر کی فضا سوگوار ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ مستونگ پر 2 روز کے سوگ کے اعلان پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

سانحہ مستونگ پر سبی سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال ہے،کاروباری اور تعلیمی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکیں سنسان پڑیں ہیں۔سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے قبائلی و سیاسی رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی کی تدفین آبائی علاقے مستونگ میں کی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی سانحہ مستونگ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ پارٹی کا کوئٹہ میں ہونے والا آج کا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ