تہران حکومت شام میں عسکری پوزیشنوں سے روس کو باخبر رکھتی ہے

163

ایرانی اعلی حکومتی مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ تہران حکومت شام میں عسکری پوزیشنوں سے روس کو باخبر رکھتی ہے،امریکی پابندیوں سے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صارفین کو تکلیف ہو گی۔

 غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایرانی اعلی حکومتی مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ تہران حکومت شام میں تعینات ایرانی فوجیوں کی پوزیشنوں سے متعلق ماسکو حکومت سے رابطے میں رہتی ہے۔ ماسکو میں ایک کانفرنس کے موقع پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ولایتی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کی اضافہ ہو گا، جس کی وجہ سے صارفین کو تکلیف پہنچے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ