جرمنی میں نیو نازی دہشت گردگروہ کی خاتون رکن کو عمر قید

83
میونخ: نیونازی گروہ کی رکن بیآٹے شیپے کمرہ عدالت میں سزا سنائے جانے کی منتظر ہے
میونخ: نیونازی گروہ کی رکن بیآٹے شیپے کمرہ عدالت میں سزا سنائے جانے کی منتظر ہے

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے دہشت گرد گروہ نیونازی کی ایک خاتون رکن بیآٹے شیپے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزمہ کو میونخ کی ایک اعلیٰ صوبائی عدالت نے 10 افراد کے قتل کی ذمے دار قرار دیتے ہوئے عمر قید کا حکم سنایا،جب کہ اس کے ساتھی 4 مردوں کوبھی مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ اس گروہ نے 2 بم حملوں کے علاوہ ایک خاتون پولیس اہلکار کوبھی قتل کیا تھا۔ گروہ کے 2 مرکزی ارکان اووے بوئن ہارٹ اور اووے منڈلوس نے 2011ء میں اپنی شناخت ظاہر ہو جانے پر خود کشی کر لی تھی۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران میونخ کی ایک اعلیٰ صوبائی عدالت نے 5 سال سے زائد عرصے تک تحقیقات کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ