زائرین مسجد نبوی کے لیے پیدل چلنے کے زمیں دوز راستے تیار

123
مسجد نبوی کے باہر زائرین کے لیے بنائی گئی سرنگ کا خوب صورت دروازہ
مسجد نبوی کے باہر زائرین کے لیے بنائی گئی سرنگ کا خوب صورت دروازہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ کی تعمیراتی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لیے 4 زمین دوز سرنگیں تیار کرلیں۔ ان میں 2سرنگوں کی لمبائی 125 میٹر ہے، جن کے اطراف میں 4 الیکٹرک سیڑھیاں اور معذور افراد کے لیے آمد ورفت کے راستے بنائے گئے ہیں۔ سرنگوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ائرکنڈیشن کا بندوبست کیا گیاہے۔ آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے کے آلات، روشنی، ہدایات کے لیے بہترین ساؤنڈ سسٹم، شہریوں کی محفوظ نقل وحرکت کے لیے مانیٹرنگ کیمرے اور رہنمائی کیلیے اسکرینیں نصب ہیں۔ یہ چاروں زمین دوز راستے مسجد نبوی کے قریب واقع کالونیوں سے مربوط ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ