شفافیت کا اصول قوم کیساتھ انصاف کرنے میں معاون ہو گا،نگراں وزیراعظم

46

اسلام آباد (آئی این پی) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ شفافیت کا اصول قوم کے ساتھ انصاف کرنے میں معاون ہو گا، افسران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت سے کام کریں۔ بدھ کو نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ایڈمنسٹریٹو سروس کے زیر تربیت افسروں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستان اور اے جے کے کے ایڈمنسٹریٹو کے پروبیشنز افسر شامل تھے۔ وزیراعظم نے سول سروس کیڈر میں شامل ہونے پر افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افسران اعلیٰ ترین پیشہ
وارانہ مہارت سے کام کریں، شفافیت کا اصول قوم کے ساتھ انصاف کرنے میں معاون ہو گا۔ وزیراعظم ناصر الملک نے نوجوانوں و افسروں کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ