۔2018ء کا الیکشن مسلم لیگ ن جیت رہی  ہے، اس لیے نشانے پر ہے، مریم نواز 

190

لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ 2018ء کاالیکشن مسلم لیگ ن جیت رہی ہے، اس لیے ہم مخالفین کے نشانے پر ہیں۔ سب کو پتہ ہے کہ ن لیگ کو ٹارگٹ کیوں کیا جارہا ہے کیونکہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن کی جیت کا دن ہو گا، جو کچھ اب ہورہا ہے ایسا تو
ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے وکلاء کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مخالفت میں پورا ملک داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بلور خاندان کے لوگ بہت بہادر ہیں، انہوں نے بہت قربانیاں دیں۔ اللہ ہارون بلور کے درجات بلند کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ