نوازشریف چوراعظم ہیں،شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ،عمران خان 

63

بورے والا/اسلام آباد (خبرایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہنوازشریف چوراعظم ہیں اور شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔ بورے والا میں جلسے اور اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6ہزار ارب کا قرضہ27 ہزارارب تک پہنچ گیا ، آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک پر قرضے چڑھائے جو حکومت چلی جاتی ہے وہ خالی خزانہ اور فضل الرحمن کو چھوڑ کر جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ
تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی،25 جولائی کو ایک نئی صبح نظر آرہی ہے ۔ان کہنا تھا کہ ایک آدمی 300 ارب کی منی لانڈرنگ میں پکڑا جاتا ہے تو وہ ہیرو بنا ہوا ہے، لاہور میں لوگوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے کہ چوراعظم آئے گا، پاکستان میں کمزور اور طاقت ور کے لیے الگ الگ قانون ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کمزور طبقے کو حقوق نہیں ملتے، غریبوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ جب نوٹوں کی گڈیاں لے کر کوئی آپ سے ووٹ خریدنے آئے تو خود کو بیچنا مت، اس بار تبدیلی کو ووٹ دینا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ