آرٹس کونسل میں شعری مجموعے ’’فنا‘‘کی تقریب رونمائی

54
آرٹس کونسل میں نوجوان شاعر امر پیرزادو کی کتاب ’’فنا‘‘کی رونمائی کی جا رہی ہے
آرٹس کونسل میں نوجوان شاعر امر پیرزادو کی کتاب ’’فنا‘‘کی رونمائی کی جا رہی ہے

کراچی (پ ر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی فوک اینڈ ہیرٹیج کمیٹی کے زیر اہتمام سندھی اور اردو ادب کے نوجوان شاعر امر پیرزادو کی شاعری کے دوسرے مجموعے ’’فنا ‘‘کی تقریب رونمائی آرٹس کونسل میں منعقد کی گئی جس میں معروف دانشور جامی چانڈیو، عطیہ داؤد،ڈاکٹر شیر مہرنوی،اعجاز منگی، رحمت پیرزادو، رکھیال مورائی جیسی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں آرٹس کونسل گورننگ باڈی کے رکن ڈاکٹر ایوب شیخ نے تمام شرکا محفل کو خوش آمدید کہا۔ معروف دانشور جامی چانڈیو نے امر پیرزادو کو دوسرے شعری مجموعے کی اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عصرِ حاضر میں دانشوروں اور شاعروں کو اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں تخلیقی ادب کیوں پیدا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بعض شاعر پوسٹ ماڈرن شاعری پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔ آج علمی معلومات پر توجہ نہ دینا اور تعلیم حاصل نہ کرنا شاعری پر حاوی ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ امر پیرزادو سندھ کے نامور صحافی اور دانشور مرحوم انور پیرزادو کے بیٹے ہیں اور اس سے قبل ان کا پہلا شیری مجموعہ عشق منظر عام پر آچکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ