ایجنڈے سے ہٹ کر کام کرنیوالی 470 این جی اوز تحلیل

51

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے این جی اوز کے خلاف بھی مزید سخت قوانین تیار کرلیے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وفاقی حکومت نے اپنے منشور اور دعوؤوں کے مطابق کام نہ کرنے والی470 این جی اوز کو تحلیل کردیا جبکہ 292 این جی اوز سے اکاؤنٹس اور کارکردگی کی رپورٹس طلب کرلیں ‘ این جی اوز کے لیے بنائے گئے نئے قانون کے مطابق جھوٹی معلومات دینے والی اور اغراض مقاصد سے ہٹ کر کام کرنے والی این جی اوز کے بورڈ ممبران کو جرمانے اور 3 سے 5 سال تک قید کی سزائیں دی جاسکیں گی‘ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی این جی اوز کے خلاف انسدادہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور ان کے تمام اثاثے بھی ضبط کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ