خیرپور،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی  ہتھیار اور منشیات برآمد ،5ڈاکو گرفتار

44

خیرپور(نمائندہ جسارت)خیرپور کے قریب رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،ہتھیار اور منشیات برآمد ،5ڈاکو گرفتار۔ خیرپور کے قریب گاؤں ڈانورو پھلپوٹو میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرکے 5لاکھ روپے انعام کی سفارش یافتہ ڈاکو گلشن عرف گیدڑ ،لیاقت عرف طالب ،علی مردان ،غلام قاسم اور محمد یوسف کو گرفتار کرلیا ہے ،پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل ، پولیس مقابلوں ،چوری اورڈکیتی سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے علاوہ 20سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں جبکہ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے ہتھیار اور منشیات بڑی مقدار میں برآمد کی گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ