ماما کریم بخش فٹبال ‘فائنل معرکہ آج موسیٰ الیون اورارمان کلب کے درمیان کھیلاجائے گا

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر ینگ بوائز فٹبال کلب کے زیر اہتمام سراقبال فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری پہلے آل کراچی ماما کریم بخش قمبرانی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے کا شاندار فائنل میچ آج شام4بجے موسیٰ الیون اور ارمان اسپورٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس میں سر اقبال فاؤنڈیشن کے روح رواں علی اقبال کی جانب سے دونوں ٹیموں کے لیئے ٹرافیاں، کیش پرائز اور دیگر انعامات دیے جائیں گے جبکہ شاندار فائنل میچ کے مہمان خاص PS-90کے امیدوار عبدالرزاق راجہ،PS-89کے امیدوار محمد سلیم کلمتی، NA-237 کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ، DMCملیر کے چیئرمین جان محمد بلوچ، سماجی رہنما عابد حسین بروہی، یوسی چیئرمین اختر بلوچ، ریاض بلوچ، فتح محمد بلوچ وشاہد تاج ، کونسلر اقبال سالاری، کونسلر شعیب بلوچ، قیوم بلوچ، شاہین بلوچ و دیگر ہوں گے۔فائنل میچ میں ریفری کے فرائض عطاء اللہ بلوچ، زاہد، شہباز انجام دیں گے، میچ کمشنر جہانزیب بلوچ جبکہ میڈیا کوآرڈینیٹر اسلم کامریڈ ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ