25جولائی کے معرکے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا

122

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) متحدہ مجلس عمل کے متفقہ امیدوار اور جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کے نائب امیر نجف رضا نوابشاہ میں عوامی مقبولیت کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نوابشاہ میں گنجان آبادی میں چلنے والے شراب خانے کی بندش کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے اللہ اور اسکے رسول کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سب سے پہلے قانونی کارروائی کریں گے، اگر پھر بھی شراب خانہ بند نہ ہوا تو اس کام کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ آپ کا ووٹ شہر کی تبدیلی کا باعث بنے گا۔ 25جولائی کے معرکے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔ اس کام کے لیے لوگوں کو کتاب پر مہر لگانا ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ