الیکشن میں ن لیگ کیلیے مشکلات بڑھا دی گئیں‘ جاوید ہاشمی

147

ملتان (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارٹی میں چودھری نثارکی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں‘ مسلم لیگ میں نوازشریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں‘ الیکشن میں ن لیگ کے لیے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں‘ ن لیگی امیدواروں کی حمایت کروں گا۔ انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی سیاست سے باہر جا رہا ہوں‘ انتخابات سے دستبردارہوگیا ہوں‘ قومی اسمبلی کے2 حلقوں سے کاغذات جمع کرائے تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ قومی سیاست کی‘ 11حلقوں سے ایم این اے بن چکا ہوں‘ مسلم لیگ ن نے دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جبکہ سڑکیں بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوئی آف شورکمپنی ہے اور نہ ہی بینک سے قرضہ لیا‘ 7 سال سے فالج سے لڑ رہا ہوں لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ