جنوبی پنجاب صوبے کیلیے پہلی آواز پیپلزپارٹی نے اٹھائی، یوسف گیلانی

128

ملتان (اے پی پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں صوبہ بنانے کی سب سے پہلی آواز پیپلز پارٹی نے اٹھائی تھی اور وہ پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے اس علاقے میں نیا صوبہ بنانے کی بات کی۔ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2009ء میں انہوں نے اس خطے میں صوبہ قائم کرنے اوراس کا نام سرائیکی صوبہ کی بجائے صوبہ جنوبی پنجاب رکھنے کی تجویز دی۔ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت تھی جو سینیٹ سے نئے صوبے کا بل منظور کراکر اسے صوبائی اسمبلی میں لائی۔ ایک سوال کے جواب میں یوسف گیلانی نے کہا کہ شجاع آباد کا حلقہ پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے۔ نواب لیاقت علی، اسد مرتضی گیلانی، رانا تاج نون جبکہ جاوید علی شاہ بھی یہاں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ