الیکشن کمیشن کاانتخابات میں ڈیوٹی سے استثنا کی درخواستوں پر سخت اظہار ناراضگی 

45

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے مختلف محکموں اور افراد سے انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنا کی درخواستوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے۔ ایک
بیان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ ملک کو ایک صاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور ملازمین الیکشن کمیشن کو کوئی ایسی درخواست نہ بھجوائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ