ن لیگ کا سندھ میں قومی اسمبلی کی 34 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) نے سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 میں سے 34 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کراچی کے حلقے این اے 249 سے امیدوار ہونگے جبکہ لاڑکانہ این اے 200 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے مدمقابل کسی امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا گیا ہے تاہم این اے 246 کراچی میں بلاول زرداری کا مقابلہ سینیٹر سلیم ضیا، سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں این اے 213 سے جی ایم شاہ اور این اے 243 سے کراچی میں تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کے مقابلے میں شیخ محمد شاہ جہاں کو میدان میں اتارا ہے۔ فہرست کے مطابق کشمور کندھ کوٹ این اے 197 سے عبدالعزیز، لاڑکانہ این اے 201 سے بابو سر فراز جتوئی، سکھر این اے 207 سے محمد طاہر شیخ، نوشہرو فیروز این اے 211 سے قمر الزمان راجپر، این اے 214 سے مختار ناز دھاریجو، سانگھڑ این اے 215 سے محمد اسحاق قریشی، این اے 216 سے جام معشوق علی، میر پور خاص این اے 218 سے غلام جعفر جونیجو، این اے 219 سے چودھری سجاد احمد، عمر کوٹ این اے 220 سے نیلم ولگی، مٹیاری این اے 223 سے سید شاہ محمد شاہ، حیدر آباد این اے 227 سے صاحبزادہ شبیر حسن انصاری، بدین این اے 229 سیمحمد ابراہیم، ٹھٹھہ این اے 232 سے غلام عباس اتائی، جام شورو این اے 233 سے کیسومل کھیل داس کوہستانی، کراچی ملیر این اے 236 سے عبدالرحیم شاہ، این اے 237 سے زین العابدین انصاری، این اے 238 سے سید شاہ محمد شاہ، کورنگی این اے 239 سے رانا احسان، این اے 241 سے راؤ محمد جمیل شاہد، کراچی ایسٹ این اے 242 سے حاجی شرافت خان، این اے 243 سے شیخ محمد شاہ جہاں، این اے 244 سے مفتاح اسماعیل، این اے 245 سے خواجہ طارق نذیر، کراچی ساؤتھ این اے 246 سے سلیم ضیا، این اے 247 سے ڈاکٹر افنان اللہ خان، کراچی ویسٹ این اے 248 سے سلمان خان، این اے 249 سے شہباز شریف، این اے 250 سے سید منور رضا، این اے 251 سے فہد شفیق، این اے 252 سے محمد ایوب خان، کراچی سینٹرل این اے 253 سیخالد ممتاز ایڈووکیٹ، این اے 255 سے ناصر الدین محمود اور این اے 256 سے دوست محمد فیضی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ