پرویز مشرف کمانڈو نہیں رہے‘پاکستان نہیںآئیں گے‘ خورشید شاہ

57

پنوں عاقل (آ ئی این پی) سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے،وہ وطن واپس نہیںآئیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پنوں عاقل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ نوازشریف عید کرنے لندن گئے ہیں، وہ لندن سے واپس نہ آئے تو ان کی سیاست متاثر ہوگی جبکہ جنہوں نے نوازشریف کو باہر بھیجا ہے، ذمے دار بھی وہی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عام انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ