عدالت عظمیٰ نے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا

44

لاہور (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے از خود نوٹس کیس پر گزشتہ 10 برسوں میں انرول ہونے والے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بینچ نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے کیس سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ یونیورسٹیاں عدالت کی جانب سے مقرر کردہ وقت میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل کریں۔ فل بینچ نے یہ بھی ہدایت کی کہ پنجاب کے غیر الحاق شدہ لاء کالجز کی تفصیلات پیش کی
جائیں۔ فل بینچ نے ڈگریوں کے تصدیقی عمل میں خرچ ہونے والی رقم سے متعلق چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔ از خود نوٹس پر مزید کارروائی 11 جولائی کو ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ