پیپلزپارٹی کے امیدوار نواب وسان کا نامزدگی فارم روک دیا گیا

61

خیرپور(نمائندہ جسارت)پی ایس32پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب وسان کا نامزدگی فارم روک دیا گیا ،آزاد امیدوار نے نواب وسان پر سنگین مقدمات درج ہونے کی درخواست آر او کو دی ،آر او نے فارم روک کر نواب وسان کو تمام شواہد اور دستاویزات کے ساتھ 18جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے طابق خیرپو ر ضلع کے حلقہ پی ایس 32پر آر او کی جانب سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نواب وسان کا نامزدگی فارم روک دیا گیاہے ۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ پی ایس 32پر آزاد امیدوار عمران قاضی نے ریٹرننگ افسر محمد سلیم کیریو کو نواب وسان کے خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار نواب وسان کے خلاف خیرپور میں قتل کے مقدمات سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جس کی وجہ سے نواب وسان کا فارم بحال نہ کیا جائے ، ایسی درخواست پر ریٹرننگ آفسر محمد سلیم خان کیریو نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار نواب وسان کو 18جون تک تمام شواہد اور دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب سے پی ایس 32پر پیپلزپارٹی کے دوسر ے امیدوار سید بچل شاہ کا نامزدگی فارم بحال کردیا گیا جس کے بعد سید بچل شاہ کے حمایتی کارکنان نے جشن منایا ،پی ایس 32پر جی ڈی اے کے امیدوار پیر سید محمد راشد شاہ راشدی ،متحدہ مجلس عمل کے امیدوا ر مولانا ثنا اللہ جمالی ،ٹی ٹی پی کے امیدوار عبد القیوم لغاری ،آزاد امیدوار عمران قاضی اور سید غوث شاہ راشدی کے نامزدگی فارم بحال ہوگئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ