پیپلزپارٹی نے دس برسوں میں سندھ کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،سردار شیر محمد رند

47

نواب شاہ(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر سردارشیر محمد رند نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دس سالوں میں سندھ کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیاہے ،عوام کی خدمت کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لے گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے این اے 213پر کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف پاکستان کی اور عوام کی خد مت ہے الیکشن شفاف نظر آرہا ہے لیکن اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں صوبہ سندھ میں نوکریاں پیسوں پر بیچ کر من پسند افراد مقرر کیا گیا اور تعلیم یافتہ افراد کو دیوار سے لگایا گیاپیپلز پارٹی نے پورے سندھ میں اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے وہ سب کے سامنے ہے ملک بھر میں صوبہ سندھ جس ڈگر پر پہنچا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور سندھ کی پوزیشن بھی سامنے ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کے مسائل سب کے سامنے ہیں اسپتال تباہی کاشکار ہیں اسکول وڈیڑوں کی کی اوطاقوں میں تبدیل ہیں عوام انصاف کیلیے در بدر ہیں پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے سندھ بھر سے کامیابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی کی اپنی ہی صفوں میں پھوٹ پڑی ہوئی ہے واضح رہے کہ سردار شیر محمد رند این اے213سے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار ہیں ان کے مقابلے میں آصف علی زرداری کی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ہیں سردار شیر محمد رند نے گزشتہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں 32000ہزاز ووٹ لے کرضلع کی سیاست میں تھر تھلی مچادی تھی ایک بار پھر وہ میدان میں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں