بھٹ شاہ پریس کلب کے سینئر صحافی کے بھائی کا اغواو تشدد

50

بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت)بھٹ شاہ پریس کلب کے سینئر صحافی کے بھائی کو اغوا کے بعد تشدد کرکے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ،تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل ،پولیس کی کارروائی تین افراد گرفتار۔ بھٹ شاہ پریس کلب کے عہدیداروں کی جانب سے حملے مذمت۔تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ پریس کلب کے پریس سیکرٹری و صحافی اختیار میر جت کے بھائی مختار عرف منصورمیر جت موٹر سائیکل پراپنے گاؤں بہرام میر جت سے بھٹ شاہ کی جانب آرہے تھے کہ راستے میں چانگ برادری اور جمالی برادری کے مسلح افراد اغوا کرکے فالسے کے باغ میں لے گئے جہاں انہیں لوہے کی راڈ، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے شدید تشدد کا نشانے بنا کر چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کی اطلاع پر ورثا نے فوری طور پر بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سول اسپتال حیدرآباد ریفر کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چانگ اور جمالی کے تین افراد کو گرفتار کر لیاہے حملہ آوروں کے نام مجنو چانگ، میر جمالی، دیدار جمالی، منیر چانگ اور دیگر نا معلوم افراد بتائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب بھٹ شاہ پریس کلب کے اراکین گل حسن راجپوت، مستقیم سموں، عبدالجبار راجپوت، منیر آکاش، امتیاز ابڑو، عبدالقیوم راجپوت، عمران راجپوت، سہراب کاکا، علیم شاہانی اور شاکر انصاری نے سینئر صحافی کے بھائی کو اغوا کرکے تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ