مسجد بابو محلہ جیکب آباد میں شاندار و پر وقار تقریب ختم القرآن

60

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) مسجد بابو محلہ جیکب آباد میں ایک شاندار و پر وقار تقریب ختم القرآن، ختم القرآن کی اس تقریب سے محمد حنیف کھوسہ نائب امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر نے خطاب کیا جس میں انہوں مسند احمد و کنز الاعمال کی حدیث پاک کی رو سے کہا کہ قرآن کریم کی اس دنیا میں موجودگی زندگی کی علامت ہے۔ کیونکہ اللہ پاک نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد جبرائیل علیہ السلام کو تین بار زمین پر بھیجیں گے جو سب پہلے دنیا سے برکت کو اٹھا لے جائے گا۔ کیا ہم اور آپ کو ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ آج مال اور وسائل کی فراروانی ہے لیکن برکت نہیں اور یہاں تک کسی کے پاس وقت بھی نہیں کیونکہ وقت سے برکت اٹھ گئی دوسری بار وہ محبت کو اٹھا لے جائے گا جس سے گھر گھر میں بھائیوں، والدین، بہنوں اور رشتے داروں کے درمیان جگھڑے اور فساد عام ہوں گے، جس کے لیے بھی ہم کو ایسے ہی محسوس ہو رہا کہ وہ قریب قریب ہونے کو ہے اور تیسری و آخری بار حضرت جبریل علیہ السلام آئے گا اور قرآن کے حروف و الفاظ کو اٹھا لیا جائے گا جو قیامت کے برپا ہو جانے کی واضح نشانی ہوگی۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ قرآن حیات دنیا و دنیا کی موجودگی کی علامت ہے۔ بس ہمیں چاہیے کہ قرآن سے جڑے رہیں یہ ہی سلامتی کا راستہ اور دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اس بابرکت تقریب میں سابق امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر انجینئر اعجاز، سابق قیم شہر ہدایت اللہ رند،سعید احمد سومرو، سید عمران،فیصل میمن، شاہد عباسی،ناظم حلقہ بابو محلہ محمد اسماعیل جکھرانی کے علاوہ بڑی تعداد اہل محلہ شریک تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ