حیدرآبادمیں عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، بازاروں میں رش

45

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدرآبادمیں عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، بازاروں میں رش، ٹریفک جام حیدرآباد کے مشہور خریداری کے مراکز ریشم بازار ، شاہی بازار ، تلک چاڑھی ، چاندی کینٹ ، آٹو بان روڈ ، جامع کلاتھ و سٹی کلاتھ ، بینگل مارکیٹ ، جامع کلاتھ یونٹ نمبر8اور مختلف شاپنگ مال پر خریداروں کا غیر معمولی رش لگ گیا ہے بعض بازاروں میں تو تل دھرنے کو جگہ نہیں ہے سہ پہر سے صبح فجر تک خواتین و حضرات خریداری کررہے ہیں خواتین کو میچنگ کے کپڑوں ، چوڑیاں ، جوتیاں اور آرٹیفیشل جیولری کی خریداری میں دشواری کا سامنا ہے تو دوسری جانب بچوں کی اپنی فرمائش ہیں جس کی وجہ سے رات بھر خریداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے عید کے موقع پر سیلون اور بیوٹی پارلرز پر بھی رش بڑھ گیا ہے چاند رات کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے کئی بیوٹی پارلرز کے باہر شامیانے اور قناتیں لگادی گئی ہیں حیدرآباد کے چمکتے دمکتے بازاروں میں لیڈی پولیس کمانڈو بھی توجہ کا مرکز بنی ہو ئی ہیں جو سماج دشمنوں کے خلاف کسی بھی کاروائی کے لیے مستعد نظر آتی ہیں امن و امان کا جائزہ لینے کے لیے ایس پی سٹی زاہدہ پروین بھی اپنی ٹیم کے ساتھ گشت کرتی ہیں جبکہ ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے حیدرآباد میں عید الفطر کی خریداری کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کرائے ہیں تاہم ٹریفک کا نظام غلط پارکنگ ، رونگ سائیڈ ٹریفک اور تھلوں و ٹھیلوں کی وجہ سے مشکل ہو گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی نفری بھی انتہائی کم ہے جوکہ گاڑیوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں