میرپور خاص، امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

159

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) الیکشن 2018ء کے نامزدگی فارموں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا، پہلے روز کئی امیدواروں کے فارم بحال جبکہ اعتراض شدہ فارموں کی جانچ پڑتال آج کی جائے گی۔ میرپور خاص میں این اے 218 اور پی ایس 47 اور 48 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 میرپورخاص 1 کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے نامذد امیدوار پیر حسن علی شاہ جیلانی، پیر آفتاب حسین جیلانی، آزاد امیدوار سید علی نواز شاہ، آزاد امیدوار ملک راجا عبدالحق، پی ایس پی کے امیدوار رئیس احمد خان، مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار جاوید جونیجو، سرفراز جونیجو، مبارک مہر اور دیگر کے کاغذات نامزدگی بحال ہوگئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 47 کی نشست کے ایم کیو ایم کے امیدوار مجیب الحق، عاصم آفریدی، تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب قریشی کے فارموں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ