الیکشن میں وڈیروں، جاگیرداروں اور سندھ کے غداروں کا راستہ روکیں گے، اشرف نوناری

36

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ اشرف نوناری کا پی ایس 64 لطیف آباد اور لالا قربان سوڈڑو کا پی ایس 63 حیدرآباد رورل کے لیے نامزدگی فارم بحال، کارکنوں کی نعرے بازی امیدواروں پر پھول نچھاور کیے گئے، ریٹرننگ آفس کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ نیشنل تحریک کہ سربراہ اشرف نوناری نے کہا کہ ہمارا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد وڈیروں، جاگیرداروں اور سندھ کے غداروں کا راستہ روک کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے 10 سال میں سندھ کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا اور سندھ دشمن منصوبوں کی حمایت کی اب سندھی قوم کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے جاگیرداروں کو بھٹو کے نام پر ووٹ لینے والوں اور پیٹ پرست وڈیروں سے دس سال کی لوٹ مار کا حساب کتاب لینے کے لیے ان کو الیکشن میں تاریخی شکست دیکر اپنا بدلہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ سندھ کے غدار وڈیروں اور شہری دہشت گردوں سے ہے اس کے لیے سندھی قوم قوم پرستوں اور سندھ نیشنل تحریک کے نامزد امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں