حیدر آباد، عیدالفطر پر سیکورٹی ہائی الرٹ ، اہم مقامات پر اہلکار تعینات

65

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد میں عیدالفطر پر سیکورٹی ہائی الرٹ،بڑی عید گاہوں ،مساجد وامام بارگاہوں پر پولیس ورینجرز تعینات ہوگی،شہر میں پانچ سو سے زائد مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے، سب سے بڑا اجتماع شاہی مسجد رانی باغ میں ہوگا جبکہ سٹی میں پریٹ آباد، میمن مسجد،آزاد میدان مسجد، ہوم اسٹیڈ ہال، پکا قلعہ،شاہی مسجد،اولڈ کیمپس،لطیف آباد میں عائشہ مسجد، اکبری مسجد، باغ مصطفی یونٹ نمبر8، گورنمنٹ اسکول نمبر7، محبوب گراؤنڈ نمبر 5، افضال گراؤنڈ نمبر10، بورڈ اسٹیڈیم نمبر6، نرسری پارک، مظاہر العلوم یونٹ نمبر9، عید گاہ امانی شاہ کالونی جبکہ قاسم آباد کی مختلف مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ اس حوالے سے ضلعی پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز اہلکار اہم مقامات پر تعینات ہوں گے جبکہ پبلک مقامات پر پولیس اہلکار اور سادہ لباس اہلکار تعینات ہیں ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں، اہم تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز میں کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ