حیدرآباد، طوفانی ہوائیں اور گرد وغبار سے بجلی کے تار، سائن بورڈ گرگئے

42

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد میں طوفانی ہوائیں، گرد وغبار متعدد مقامات پر بجلی کے تار ٹوٹ گئے سائن بورڈ گرگئے، گرد وغبار نے سانس ودمہ کے مریضوں کے لیے مشکلات پیدا کردیں۔ حیدرآباد میں تیز طوفانی ہواؤں نے گرمی کی شدت تو کم کردی لیکن ساتھ ہی سڑکوں کے اطراف جمع مٹی، کچرا بھی وبال جان بن گیا۔ دریائے سندھ جس میں سوائے ریت کے کچھ نہیں یہاں اڑے والے مٹی کے بگولوں نے قریب علاقوں، حسین آباد، یونٹ نمبر4,5,10,11,سولنگی گوٹھ میں ریت کے طوفان نے علاقہ مکینوں کے لیے مشکلات پیدا کردیں۔ عید کے موقع پر ہر طرف مٹی ہی مٹی ہے خاص طور پر یہ سخت گرد وغبار دمہ سانس اور الرجی کے مریضوں کے لیے وبال بن گیا ہے جبکہ آنکھوں کی بیماریاں بھی پیدا ہورہی ہیں ، موٹر سائیکل اور سائیکل چلانا دشوار ہوگیا ہے۔ بلدیہ کی جانب سے سڑکوں پر چھڑکاؤ کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ لطیف آباد کے شہری سخت پریشانی دوسری جانب بجلی کے تار گرنے سے کئی کئی گھنٹے بجلی کا تعطل پیدا ہورہاہے تو سڑکوں پر لگے ہوئے سائن بورڈ بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں