عیدپراشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،ہیومن رائٹس فورم

34

کراچی(پ ر)نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان( این ایف ایچ آر پی) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے غریب آدمی کے کمزور کاندھے جومہنگائی کا بوجھ اٹھا اٹھا کر پہلے ہی تھک چکے ہیں انہیں ریلیف کی ضرورت ہے وہ اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے وفد سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر
انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو فی الفور آسمان سے نیچے لایا جائے اور عوام سے لوٹ مار بند کرائی جائے۔ لاپروائی و غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ