جماعت الدعوۃ نے شہر کے 40 مقامات  پر نماز عیدکے انتظامات مکمل کرلیے

29

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت الدعوۃ کراچی نے شہر کے 40 مقامات پر نماز عید الفطر کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ مساجد سے متصل عید گاہوں، پارک اور گراؤنڈ میں بھی نماز عید کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عید گاہوں میں خواتین کے لیے بھی نماز عید کا علیحدہ باپردہ انتظام ہوگا۔ شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال، جامع مسجد نمرہ
نارتھ ناظم آباد، سیفرون لان تین تلوار کلفٹن، جامع مسجد اقصیٰ سیکٹر الیون بی نارتھ کراچی، جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی، گل مہر پارک گلشن جمال، جامع مسجد ریاض الجنہ انڈا موڑ نارتھ کراچی، محمدی عید گاہ گراؤنڈ میٹروول سائٹ، مرکز حنین قائد آباد، جامع مسجد مدنی شیرشاہ سمیت دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔ ملی مسلم لیگ کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد میں نماز عید پڑھائیں گے۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں مفتی عبداللطیف نماز عید کا خطبہ دیں گے۔ جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری سیفرون لان تین تلوار کلفٹن، شیخ ظفر عیسیٰ جامع مسجد اقصیٰ سیکٹر الیون بی نارتھ کراچی، ابو عکاشہ منصور محمدی عید گاہ گراؤنڈ میٹروول سائٹ، حافظ محمد امجد جامع مسجد مدنی شیرشاہ، مبین صدیقی جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں